4 اگست 2013 - 19:30
ایل ٹی ٹی ای کا سنسنی خیز انکشاف، جنگ کے دوران قتل عام کا اعتراف

تمل ٹائیگر کے ایک سابق باغی نے انکشاف کیا ہے کہ 2009 میں ختم ہوئی جنگ کے دوران تمل ٹائیگرز نے فوج کے ایک کپتان سمیت 80 افراد کا قتل عام کیا تھا۔

ابنا: اس باغی نے دعوی کیا ہے کہ ان تمام لوگوں کو باغیوں کی طرف سے  ایک جیل میں رکھا گیا تھا۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس باغی نے اس مقام کا بھی انکشاف کیا ہے جہاں ان لوگوں کو قتل کر کے جلادیا گیا تھا۔پولیس حراست میں تین باغیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔اس باغی نے یہ بھی بتایا ہےکہ شمالی سری لنکا میں واقع ایک جیل سے ان لوگوں کو حراست میں رکھا گیا تھا۔پولیس کاکہنا ہے کہ  اس سلسلے میں مجسٹریٹ کی طرف سے تحقیق کروائی جائے گی۔

.......

/169